دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول بالی وڈ کے ایک بڑے اداکار مانے جاتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سلمان خان میرے ماموں ہیںمیرے بڑے بھائی کی طرح ہیں. انہوں نے کہا کہ جب میری فلمیں فلاپ ہورہی تھیں میں بہت پریشان رہتا تھا میں نے شیو بھی بڑھا لی تھی تو اس وقت مجھے سلمان خان نے کہا کہ شیو ہٹا اور دوبارہ فیلڈ میں آ. بوبی دیول نے کہا کہ مجھ سے سلمان خان نے کہا کہ جب میرا برا وقت آیا تھا تو میں تیرے بڑے بھائی سنی دیول اور سنجے کی پیٹھ پر چڑھ گیا تھا تم میرے پیٹھ پر چڑھ جائو. ایک دن انہوں نے مجھے فون کیا کہ بس
شیو کرلے چہرہ اور کام کرنے کے لئے تیار ہو جا پھر مجھے ریس تھری میں کام کرنے کا موقع ملا، میں آج جو بھی ہوں اس میں میری فیملی کی سپورٹ کے ساتھ سلمان خان کی سپورٹ بہت زیادہ ہے. اس جیسا انسان میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیںدیکھا اس نے بغیر لالچ کے بہت سارے لوگوںکی مدد کی . بوبی دیول نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو کام کرتے دیکھا محنت کرتے دیکھا اپنے بھائی کو محنت کرتے دیکھا بس انہی سے میں نے محنت کرنا سیکھی اور میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس پہ بہت مطمئن ہوں . انہوں نے کہا کہ میں اکثر سلمان کو کہا کرتا تھا کہ ماموں میں تیری پیٹھ پر چڑھ گیا ہوں تو وہ کہا کرتا تھا کہ بس لگے محنت کرتے رہو.








