اداکار بوبی دیول جو میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ نظر نہیں آتے انہوںنے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو ڈالی اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی فلم گپت کے پچیس سال مکمل ہونے کو فلم کی ٹیم کے ساتھ منا رہے ہیں. وڈیو میں بوبی دیول کاجول کے ساتھ کیک بھی کاٹ رہے ہیں اور اداکار دلیپ تاہل کے ساتھ گلے بھی مل رہے ہیں.اس موقع پر بوبی
دیول کا کہنا تھا کہ اس سے خوبصورت لمحہ میری زندگی کا اور کیا ہو سکتا ہے کہ پچیس سال کے بعد بھی میری فلم کو اتنی محبت مل رہی ہے.بوبی دیول اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہے تھے بلکہ کاجول بھی کافی خوش تھیں اس موقع پر میڈیا
بھی موجود تھا فلم کی ٹیم نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کی اور بوبی دیول اور کاجول نے تصاویر بھی بنوائیں. یاد رہے کہ گپت فلم میں بوبی دیول اور منیشا کوئرالہ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے سسپنس اور رومینٹک یہ فلم اپنے دور کی کامیاب فلم ہے. اس فلم کے لئے اداکارہ کاجول کو نیگیٹیو کردار کے لئے ایوارڈ بھی ملا تھا. فلم کا میوزک بہت ہٹ ہوا تھا آج تک اس فلم کے گیت سنے جاتے ہیں. فلم کا ایک گیت ”دنیا حسینوں کا میلہ ،میلے میں یہ دل اکیلا” پر بوبی دیول نے بہت خوبصورت ڈانس کیا تھا. فلم کا ہر کردار بہترین تھا یہی وجہ ہے کہ پچیس سال کے بعد بھی اس فلم کو لوگ پسند کرتے ہیں.