اوچ شریف : خانقاہ شریف میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد، ملزم گرفتار

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )خانقاہ شریف میں 8 مئی سے لاپتہ بچے کی لاش برآمد، ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق بہاولپور کے علاقہ خانقاہ شریف میں ایک بچے کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 5 سالہ بچہ 8 مئی سے لاپتا تھا جس کی لاش بہاولپور کے علاقہ خانقاہ شریف ملی ہے۔پولیس کا بتانا ہےکہ اسی سلسلے میں ایک مشکوک ملزم کو حراست میں لیا گیا جس نے دوران تفتیش بچے کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش زیر تعمیر عمارت سے ملی۔

Leave a reply