قصور:گذشتہ روز اغواء ہونے والے تاجر کی کنگن پور کی حدود سے لاش برآمد

قصور (نامہ نگار طارق نوید سندھو) سے تھانہ آلہ آباد پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ڈی پی او قصور سمیت سب افسران خاموش
تھانہ آلہ آباد کی حدود تلونڈی سے کل غوا ہونے والا تاجر غلام رسول قتل لاش کنگن پور کی حدود سے برآمد ہوگئی عرصہ دراز سے تھانہ آلہ آباد میں یہ سلسلہ جاری ہے اس سے پہلے اے ڈی ہوٹل کے مالک محمد اسلم کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا پھر کل کے رہائشی سلیم نمبردار کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا اب ایک بار پھر پولیس کی روائتی بے حسی کی وجہ سے تاجر غلام رسول قتل ہو گیا ہے آلہ آباد و گردونواح میں شہریوں میں پولیس تھانہ آلہ آباد اور قصور پولیس کے خلاف غصے کا اظہار کیا ہے تاجروں نے آر پی او شیخوپورہ آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے اور ایس ایچ او آلہ آباد کو معطل کرکے کرائم فائٹر ایس ایچ او تعنیات کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے

Comments are closed.