معروف فلم میکر ساجد خان جو کہ بگ باس 16 میں بطور کنٹسیٹنٹ شریک ہوئے انہوں نے بگ باس میں اچھا کھیلا لیکن جیسے ہی بگ باس کا چار ہفتے کا دورانیہ بڑھایا گیا تو ساجد خان کو شو چھوڑنا پڑا کیونکہ ساجد خان نے شوٹنگ کے لئے کسی کو ڈیٹس دے رکھی تھیں. ان کے ساتھ گھر سے عبداللہ جنہیں بگ باس میں عبدو بھی کہا جاتا تھا انہوں نے بھی بگ باس کا گھر انہی وجوہات کی بناء پر چھوڑدیا. ساجد خان جب سے گھر سے باہر گئے ہیں ان سے انٹرویوز ہو رہے ہیں وہ کسی بھی ایونٹ میںجاتے ہیں ان کو میڈیا گھیر لیتا ہے. حال ہی میں انہوں نے ایک ایونٹ میں شرکت کی ان سے جب پوچھا گیا کہ بگ باس میں جانے کا تجربہ کیسا رہا تو انہوںنے کہا کہ میرا وہاں کا تجربہ بہت اچھا رہا بہت کچھ مشاہدہ کیا اور سیکھنے کا موقع بھی ملا. ایک سوال
کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بگ باس کے تمام شرکاء ہی بہت اچھے اور پاپولر ہیں لیکن مجھے جو لگتا ہے اس حساب سے شیو ٹھاکرے بگ باس 16 جیتیں گے. انہوں نے کہا کہ باقی جنتا فیصلہ کریگی کہ کس کو بگ باس جیتنا چاہیے. یاد رہے کہ ساجد خان پر جنسی ہراسانی جیسے الزامات ہیں انہیں بگ باس سے نکالے جانے کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا لیکن بگ باس کی انتظامیہ نے ایسا نہ کیا.