لاہور: تبدیلی والی سرکار ترجمانوں کو تو بدل رہی ہے لیکن ان سرکاری ملازمین کے رویوں کو نہیں بدل سکی جو ہمیشہ کاغذی کارروائی کے ذریعے ہر کام کی اوکے رپورٹ دیتے ہیں ، ایسے ہی کاغذی کارروائی کا انکشاف اس وقت ہوا جب ڈینگی مہم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا
ذرائع کے مطابق حکام کو یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیںکہ ڈینگی کے خلاف مزاحمتی کوششیں صرف کاغذوں میں کی گئیں، اسی وجہ سے ڈینگی کی ناکامی کی وجہ کاغذی اور جعلی کارروائیاں، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کا فیصلہ کرلیا۔
کیپٹن (ر) عثمان سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کا آغاز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سے کیا جائے گا جبکہ غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی