پیمرا نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا.

پیمرا اتھارٹی اکا 174 واں اجلاس چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا.اتھارٹی نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کو جاری شدہ لائسنس ست متعلق امور کا جائزہ لیا گیا.اتھارٹی کو بتایا کہ میسز لبیک پرائیویٹ لیمیٹڈ کو جاری شدہ لائسنسز2017 میں اتھارٹی کے 131 ویں اجلاس میں منسوخ کر دیئے گئے تھے.

لائسنسز کی منسوخی وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس جاری نا کرنے کی وجہ سے کی گئی.اس ضمن میں اتھارٹی کا حکم نامہ کمپنی ہذا کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں زیر التواء رہا اور چینلز نے اپنی نشریات جاری کئے رکھیں.

تاہم سندھ ہائیکورت نے زیرالتواء کیس 2021 میں نمٹا دیا.دوران سماعت پیمرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اگر وزارت داخلہ میسزلبیک پرائیویٹ لیمٹڈ کو سیکیورٹی کلیئرنس جاری نہیں کرتی تو پیمرا دونوں چینلز کی نشریات چلانے کی اجازت نہیں دے گا.

آج کے اجلاس میں اتھارٹی نے تمام ریکارڈ ،عدالتی حکم نامہ اور وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلوں کا جائزہ لیتے ہوئے میسز لبیک پرائیویٹ لیمٹڈ کو جاری لائسنسز بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ چینلز کی نشریات فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے.

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بول انٹرٹینمنٹ کے لائسنس کی 15 سالہ مدت دسمبر 2021 میں اختتام پزیر ہو گئی تھی اورکمپنی ہذا نے لائسنس کی تجدید کیلئےاتھارٹی کو کوئی درخواست جمع نہیں کروائی.

Shares: