کوئٹہ۔(اے پی پی)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر فہیم نے کہا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کی مشکلات کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی اور جس طرح ہسپتال کے عملے نے مجھ اعتماد کیا ہے ان کے اعتماد کو بھی ٹھیس نہیں پہنچاوں گا، جتنا ممکن ہوسکے ہسپتال کے بہتری کے لئے کردار ادا کرتا رہوں گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز بی ایم سی ہسپتال میں اپنا چارج سنبھالنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرپروفیسرز، ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف، ینگ ڈاکٹرز فارماسسٹ، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت ہسپتال کے دیگر عملے نے ان کا بی ایم سی کابطور ایم ایس چارج دوبارہ سنبھالنے پر مبارک دی اور ہسپتال آمد پر بھرپور استقبال کیا، پھولوں کی گلدستے پیش کئے ایم ایس بی ایم سی ہسپتال ڈاکٹر فہیم کا کہنا تھا کہ جس طرح ہسپتال کے عملے نے مجھ پر دوبار اعتماد کا اظہار کرکے استقبال کیا اس پر میں تمام پروفیسرز، ڈاکٹرزفارماسٹ،پیرامیڈیکل اسٹاف،نرسنگ اسٹاف سمیت دیگر عملے کا مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہسپتال کے بہتر ی کیلئے ٹیم کو ساتھ لیکر چلتا ہوں اور آئندہ بھی ہسپتال میں موجود اپنی ٹیم کے ہمراہ ادویات کی کمی،ہسپتال میں سہولیات، مریضوں کی مشکلات اور ہسپتال عملے کی مشکلات کوختم کرنے کے لئے اپنا بھر پو ر کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر حکومت کا اختیار ہے اگر حکومت کی جانب سے کوئی تبادلہ کیا جاتا ہے تو اسے قبول کریں گے اور جو بھی ذمے داری حکومت کی جانب سے دی جاتی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتے ر ہیں گے۔ اس موقع پر ہسپتال عملے نے ڈاکٹرفہیم کو یقین دلایا کہ ہسپتال میں بہتری کے لئے وہ ان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں یہ کام برادشت نہیں کی جائے گا ،ایم ایس نے خبردارکردیا
انہوں نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر حکومت کا اختیار ہے اگر حکومت کی جانب سے کوئی تبادلہ کیا جاتا ہے تو اسے قبول کریں گے اور جو بھی ذمے داری حکومت کی جانب سے دی جاتی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتے ر ہیں گے
Shares: