سعودی عرب 2034 کے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے بولی جمع کرائے گا۔ جبکہ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے کو سعودی عرب فٹبال فیڈریشن (SAFF) کی قیادت میں ایک تاریخی اقدام کہا جا رہا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کو 2023 کے فیفا کلب ورلڈ کپ اور ایشیائی کپ 2027 کی بھی میزبانی مل چکی ہے۔
2026 کے فیفا ورلڈکپ سے یہ ٹورنامنٹ 48 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب ،مملکت کے اندر ہی اس ایونٹ کے تمام میچوں کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے مکمل انتظامات کی یقین دہائی کرائے جائے گی، علاوہ ازیں سعودی عرب 2018 سے اب تک 50 سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے جس میں فٹبال، موٹر اسپورٹس، گولف، الیکٹرانک اسپورٹس، ٹینس اور گھڑ سواری کے ٹورنامنٹس شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا . وفاقی وزیر برائے تجارت
تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کا ارادہ مملکت کی جانب سے دنیا میں امن اور محبت کے پیغامات پھیلانے کے لیے کی جانے والی واضح اور عظیم کوششوں کی تصدیق ہے، جن میں کھیل سب سے اہم اور نمایاں ہے جبکہ واضح رہے کہ رواں سال دسمبر میں سعودی عرب پہلی بار فیفا کلب ورلڈکپ 2023کی میزبانی کرے گا اور فیفا کلب ورلڈکپ کے میچز 12 سے 22 دسمبر تک جدہ میں ہوں گے۔