بولنگ کوچ وقار یونس نے باؤلرز کو مفید مشورے دے دیے

0
74

بولنگ کوچ وقار یونس نے باؤلرز کو مفید مشورے دے دیے

باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے بہترین کارکردگی کے لیے بولرز کو مفید مشورے دے دیے۔

بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پورے رن اپ کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا مشورہ دیا۔

وقار یونس نے موسیٰ خان کو بھی رن اپ اور کلائی پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا اور اس کے ساتھ ہی ہدایت دی کہ ڈی کی ایک سائیڈ بند رکھ کر بولنگ کرو.بولنگ کوچ نے کہا کہ ایک سائیڈ پر بولنگ سے جسم پر زور آئے گا لیکن بعد میں عادت ہوجائے گی۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ خود پر اعتماد رکھیں مضبوط بنیں کامیابی ملے گی.
کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے بتایا کہ ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں .پاکستان شاہینز کی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں. ٹی ٹونٹی کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے
ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین دستیاب ہیں. ہمارے پاس محمد عباس، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ٹیسٹ باؤلرز موجود ہیں
بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی.انجری کے باوجود بابراعظم جس طرح ٹریننگ سیشنز میں موجود رہتے ہیں وہ قابل ستائش ہے

Leave a reply