کافی عرصے سے بالی وڈ کی فلمیں ناکامی کا شکار ہیں، فلموں‌کی ناکامی کی تعداد زیادہ اور کامیابی کا تناسب کم جا رہا ہے. بالی وڈ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ شاید یہ ختم ہو رہا ہے ایسے دعوئوں پر کرن جوہر بول پڑے اور بولے بھی کھل کر انہوں نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے ، اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور بنتی رہیں گی اور کامیاب بھی ہوتی رہیں گی، گنگوبائی کاٹھیاواڑی اور بھول بھولیا 2 نے بہت حالیہ وقتوں میں بھی بہت زیادہ بزنس کیا ہے۔یہاں تک کہ میری فلم جگ جگ جیو نے بھی اچھا بزنس کیا ہے.کرن جوہر نے یہ بھی کہا کہ جو فلمیں اچھی نہ ہوں وہ نہیں چلتیں.مزید کہا کہ لال سنگھ

چڈھا، رکشا بندھن، برہماسترا جیسی فلمیں آرہی ہیں ان سے اچھی امیدیں ہیں. کرن جوہر نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان دنوں میں شائقین کو سینما گھروں کی طرف راغب کرنا مشکل ہے، سینما ہال کے اندر شائقین کو پہنچانا اب آسان نہیں رہا۔ آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کی فلم اسکا ٹریلر اچھا ہے تبہی شائقین متوجہ ہوں گے. یا درہے کہ کرن جوہر ان دنوں اپنے مقبول ٹاک شو کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں اس کے علاوہ ان کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی بھی اگلے سال ریلیز ہونے جا رہی ہے.کرن جوہر نے کچھ کچھ ہوتا ہے سے ہدایتکاری کا آغاز کیا تھا. اس کے بعد انہوں نے کبھی خوشی کبھی غم، کل ہو نا ہو کبھی الوداع نا کہنا)، مائی نیم از خان بنائیں.

Shares: