I love Pakistan بالی وڈ کے منفی کرداروں کے لیجنڈ اداکار نے جذبات کااظہار کردیا
I love Pakistan بالی وڈ کے منفی کرداروں کے لیجنڈ اداکار نے جذبات کااظہار کردیا
باغی ٹی وی : باولی وڈ کے معروف منفی کرداروں کے اداکار رنجیت گوپال بیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں اور ان کو پاکستانیوں کی یہ اپنایت بہت اچھی لگتی ہے . مجھے پاکستان سے محبت ہے
انہوں نے اپنے کیریئر کے بارے میں بتاتے ہوئےکہا ہے ، میں نے گھر سے بھاگ کر بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ، پہلی فلموں کا رول مثبت رول تھا اور لیکن یہ شائد شائقین کو پسند نہیں آیا. ساون بھادوں میں ریکھا کے بھائی کا رول کیا تھا . انہوں نے کہا کہ اس ک بعد مجھے شرمیلی فلم میں منفی کردار کا رول ملا تو اندسٹری میں مشہور ہوا کہ ایک نیا ولن آگیا ہے .
آہستہ آہستہ کام ملتا گیا اور میں کام کرتا ہے . ان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ کام کے لیے دروازے نہیں کھٹکھٹانے پڑے . اپنے کیرئر کا آغاز بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میری پہلی فلم شرمیلی لگی جس میں نے ولن کا کردار اداکیا تو پریمیئر میں میں نے اپنے گھر والوں کو بھی مدعو کیا . لیکن جب انہون نے میرا کام دیکھا کہ یہ تو لڑکی کے ساتھ بد تمیزی کرتا ہے جو کہ میرا کردار تھا
انہوں نے بہت برا منایا مجھے لگتا تھا کہ وہ مجھے گولی ماردیں گے ، میں گھر گیا تو ماں نے کہا کہ تو نے اپنے والد کی عزت خاک میں ملا دی ہے. دفع ہو جاؤ گھر سے . تو اس طرح سے مجھے گھر والوں نے سلوک کیا جب میں نے اپنا کیرئیر کا آغاز کیا
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کردار یعنی منفی رول ولن کے خلاف بھی فلمیں بنائیں کیونکہ میں ایک طرح کے منفی رول کر کر کے تنگ آگا چکا تھا . اس لیے میں نے اپنی فلم بھی بنائی جسے خود ہی لکھا ، پرودیوس کیا اور ڈائریکٹ بھی کیا . اس کا نام کارنامہ تھا لیکن جب اس کو بنایا تو اس فلم کو پارلمنٹیرینز کے لیے تجویز کیا گیا .
اس لیے میں نے اپنے کردار کے خلاف بھی فلمیں بنائیں . ان کا کہنا تھا کہ اس طرح میراکام جاری رہا ، شائقین اور چاہنے والوں کو بہت شکریہ کہ وہ میرا کام پسند کرتے ہیں .