بالی وڈ کی وہ اداکارائیں جو پرڈیوسر بھی بنیں

0
41

بالی وڈ کی اداکارائوں میں پرڈیوسر بننے کا رواج تیزی سے رواج پا رہا ہے بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنے پروڈکشن ہائوسسز بھی شروع کر لئے ہیں. ایسی اداکارائیں جنہوں نے اپنے پرڈوکشن ہائوس بنائے ہیں اور باقاعدہ پرڈیوسر بن گئی ہیں ان میں کن کن کے نام شامل ہیں ہم آپ کو اس رپورٹ میں‌بتارہے ہیں. پہلے نمبر پر ہیں دیپیکا پڈوکون، یہ اداکارہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2007 میں شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم اوم شانتی اوم سے کیا اور اس میں شانتی پریا کے کردار کو بہت سے لوگوں نے سراہا تھا۔ وہ اپنے کیریئر میں اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، کاک ٹیل، چھپاک، رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت، پیکو، اور بہت سی دیگر جیسی مشہور فلموں کا حصہ رہی ہیں۔ اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے کے علاوہ، دیپیکا نے 2018 میں پروڈکشن ہائوس بنایا جس کے تحت انہوں نے چھپاک (2020) اور 83 (2021) بنائی ان میں انہوں نےپروڈکشن کے ساتھ اداکاری بھی کی۔دوسرے نمبر پر ہیں عالیہ بھٹ، یہ ایک کامیاب اداکارہ ہیں انہوں نے

بھی اداکاری کے بعد اپنا پروڈکشن ہائوس بنایا ہے، عالیہ نے ایٹرنل سنشائن پروڈکشن کے نام سے اپنی پروڈکشن کمپنی شروع کی۔تیسرے نمبر پر ہیں پریانکا چوپڑا انکا شمار کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ چوٹی کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور ایک بین الاقوامی فنکار کے طور پر اپنا نام بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے 2015 میں ‘پرپل پیبل پکچرز’ کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کیا اور اداکارہ نے اس بینر تلے کئی علاقائی فلمیں پروڈیوس کیں۔چوتھے نمبر پر ہیں کرینہ کپور خان ان کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔یہ بھی پرڈیوسر بن گئی ہیں انہوں نے ایکتا کپور اور ہنسل مہتا کے ساتھ اپنی پہلی پروڈکشن پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔پانچویں نمبر ہیں انوشکا شرما ان بھی شمار فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے رب نے بنا دی جوڑی سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ نے اپنے بھائی کرنیش شرما کے ساتھ کلین سلیٹ فلمز کے نام سے ایک پروڈکشن کمپنی شروع کی، جس کی پہلی ریلیز نودیپ سنگھ کی تھرلر فلم NH10 (2015) تھی، ان میں انہوں نے مرکزی کردار بھی ادا کیا۔

Leave a reply