بول ٹی وی انتظامیہ کا اداکار نبیل ظفر پر مقدمہ درج کرنے کیلئے دباؤ، پولیس کا انکار
بول ٹی وی انٹرٹیمنٹ کے سابق سی ای او نبیل ظفر کی جانب سے واجباب کی ادائیگی کے معاملہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بول ٹی وی انتظامیہ کی طرف سے الٹا اداکار نبیل ظفر پر مقدمہ درج کرنے کے لیے گزری تھانہ پولیس پر دباؤ ڈالا جارہا ہے،
بول ٹی وی کے سابق انٹر ٹینمنٹ ہیڈ نبیل ظفر “بول ” ٹی وی کے خلاف بول پڑے ،ہائی کورٹ میں درخواست
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نبیل ظفر کے واجبات کی عدم ادائیگی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے مقدمہ کیسے دائر کرسکتے ہیں،
بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ جھوٹااور جعل ساز شخص ہے ، نبیل ظفر کی اعلیٰ پولیس حکام سے درخواست
واضح رہے کہ معروف اداکار نبیل ظفر کے بول ٹی وی پر 19 کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہیں، نبیل ظفر نے واجبات کی ادائیگی کے لیے عدالت میں دعوی دائر کررکھا ہے، یہ بات بھی یاد رہے کہ نبیل ظفر نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ بول ٹی وی نے اس کی کردار کشی کی ہے .نبیل نے مزید کہا کہ بول ٹی وی نے یہ سب کچھ جھوٹ اور غلط بیانی سے کیا .لہٰذا ہرجانہ کے طور مزید 100 ملین روپے دینےکا حکم صادر کرے .
نبیل ظفر نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ بول ٹی وی مالکان نے نے کئی اور ملازمین کی تنخواہیں بھی ابھی تک ادا نہیں کیں. دیگر ملازمین نے بھی بول ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں. نبیل ظفر نے اعادہ کیا ہے کہ اسے امید ہے کہ عدالت اسے ضرور انصاف دے گے اور ایسے غیر ذمہ دار اداروں کے خلاف کارروائی بھی ضرور کرے گی