نئی دہلی: بھارت میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ریاست پنجاب کے علاقے ترن تران میں پیش آیا، مذہبی جلوس کے دوران پٹاخوں سے بھرا ٹریکٹر چنگاریوں کی زد میں آگیا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ٹریکٹر میں بھرے پٹاخے پھٹنا شروع ہوگئے، دھماکے کی شدت اور نوعیت اتنی تھی کہ جس کے باعث 15 افراد ہلاک اور اطراف میں موجود کئی افراد زخمی ہوگئے۔ترن تران میں غیر مسلم برادری مذہبی جوش وعقیدت سے اپنا تہوار منارہی تھی کہ اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ اداروں اور ریسکیو عملے نے جائے وقوعہ پر آپریشن کا آغاز کردیا ہے، جبکہ دھماکے کی اصل وجہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ ہندو برادری اپنے مخصوص تہواروں کے موقع پر خوب آتش بازی کرتے ہیں۔

Shares: