کوئٹہ:باچا خان چوک میں ہسپتال کےقریب دھماکہ، جانی نقصان کا اندیشہ

کوئٹہ :کوئٹہ :باچا خان چوک میں ہسپتال کے قریب دھماکہ،بڑے پیمانے پرجانی نقصان کا اندیشہ،اطلاعات کےمطابق کوئٹہ میں باچا خان چوک پر ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔دھماکہ میکانگی روڈ پر لیاقت بازار کے کنارے پر ہوا۔

 

مسلم مخالف شہریتی قانون ، بالی وڈ کے فلمی ستارے بھی مودی ڈاکٹرائن پربرس پڑے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔دھماکے میں بھاری مالی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ہم عراق سے نکل رہے ہیں اورنہ ہی ہمیں‌کوئی مجبورکرسکتا ہے ، امریکہ میدان میں‌آگیا

دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔سیکیورٹی فورسز بھی دھماکے کی جگہ پر روانہ ہو گئی ہیں۔

جواہرلال نہرویونیورسٹی تشدد:معاملے کودبانےکے لیے فورینسک ٹیم کویونیورسٹی بھیج دیا…

یاد رہےکہ سیکورٹی فورسز کوپہلے ہی ایسی اطلاعات مل چکی تھیں کہ ان حالات میں بھارت کی طرف سے پاکستان میں شرارت کی جاسکتی ہے، کل پشاورمیں سکھ نوجوان کی ہلاکت کے پیچھے بھارت کا ہاتھ بتایا جارہا ہے،

Comments are closed.