اسلام آباد:دمشق ائیرپورٹ پر بمباری اور پروازیں منسوخ:مگرپی آئی اے نے متبادل بندوبست کرلیا،اطلاعات کے مطابق شام میں پاکستان کے سفیر کی استدعا پر پی آئی اے نے طیارہ بھیجنے کے انتظامات کرلئے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں شام میں پاکستان کے سفیر نے سی ای او پی آئی اے اور حکومت پاکستان کو مکتوب لکھا
سرکاری حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مکتوب میں شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے شامی شہر حلب پروازیں بھیجنے کا کہا گیا ،وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے 13 جون کو پرواز بھیجنے کے انتظامات کرلئے پہلے مرحلے میں دمشق سے بذریعہ بس پاکستانیوں کو حلب منتقل کیا جائے گا جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ ان کو وطن واپس لے آئے گا
31 مئی سے حج آپریشن کا پی آئی اے کرے گی آغاز
وزارت ہوابازی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی وجہ سے تمام زائرین 24 گھنٹوں کے اندر وطن پہنچنا شروع ہو جائیں گے ،پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے اور ہمیشہ ایسے مواقعوں پر اپنی خدمات کو ملک کیلئے پیش کرتا ہے
یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان نے تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا.دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے رن وے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باعث پی آئی اے نے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے بمباری سے آپریشن مکمل طور پر معطل کردیا گیا اور دونوں رن وے غیر فعال ہوگئے۔
پی آئی اے نے اپنا حج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کردیا
ایئرپورٹ پر آپریشن معطل ہونے کے باعث پی آئی اے کو بھی کراچی تا دمشق پرواز کو منسوخ کرنا پڑا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 135 170 مسافروں کو لے کر کل علی الصبح روانہ ہونی تھی۔
دمشق سے واپسی کی پرواز پی کے 136 نے بھی 169 مسافروں کو لے کر واپس آنا تھا تاہم رن وے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باعث ان پروازوں کو منسوخ کردیا گیاتھا۔
ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ مسافروں کو پیش آنے والی زحمت کیلیے معذرت خواہ ہیں تاہم آپریشنل حالات کی بنا پر یہ فیصلہ ناگزیر تھا