بم دھماکا کیس میں بری ہونے والے ملزم کی نظر بندی،عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی ڈی سی بم دھماکا کیس میں بری ہونے والے ملزم کی نظر بندی غیرقانونی قرار دے دی
عدالت نے کہا کہ ملزم کا تعلق دہشتگرد تنظیموں سے ہے،رہا ہونے پر پھران کے ساتھ کام کرے گا،وفاقی اور صوبائی حکومت ملزم کی نظر بندی کا جواز پیش نہیں کرسکی،ملزم 14 سال قید میں رہا مگر پراسیکیوشن الزام ثابت نہیں کرسکا ،
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مفروضے کی بنیاد پر کسی کو نظر بند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے فیصلے کو 20 دن تک معطل کرنے کی استدعاکی گئی ،
عدالت نے فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی اور سندھ ہائی کورٹ نے عبدالحمید بگٹی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے ملزم کو 25 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،