بارڈرز پر پاک فوج کے اضافی دستے تعینات

0
67

پاک فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ڈی جی ایم او میجر جنرل نعمان زکریا نے قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بارڈرز پر فوج کے اضافی دستے تعینات ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ ڈی جی ایم او اور وزیر خارجہ نے کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ پاک فوج کی بارڈرز پر تعیناتی پر ڈی جی ایم او میجر جنرل نعمان زکریا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ بارڈرز پر فوج کے اضافی دستے تعینات ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پر مقبوضہ کشمیر بارے مختلف ممالک سے رابطے میں ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر بارے پاکستان کے موقف کی جیت ہوئی ہے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل نعمان ذکریا،صدر آزاد کشمیر، گورنر گلگت بلتستان، وزیر داخلہ، وزیر دفاع، وزیر انسانی حقوق نے شرکت کی

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی، اس حوالہ سے وزیراعظم آفس سے بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے فیصلہ ملک ، خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل میں کیا.

جنرل قمر جاوید باجوہ کو 29 نومبر 2016 کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا گیا تھا، اب ان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے.

جنرل قمر جاوید باجوہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف مقرر کیا تھا،جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کا تعلق گکھڑ منڈی گوجرانوالہ سے ہے۔ انہوں نےکینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، نیول پوسٹ گریجوایٹ اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، پاکستان سے تعلیم حاصل کی

Leave a reply