بوریت سے بچانے کے لئے کراچی کنگز کا اہم اقدام، کھلاڑی خوشی سے نہال

0
58

پی ایس ایل سکس کے بائیو سیکورببل میں کھلاڑیوں کو بوریت سے کیسے بچانا ہے؟، انہیں کیسے تروتازہ کیسے رکھنا ہے؟، اس کا حل کراچی کنگز کی انتظامیہ نے “کنگز کیفے” بنا کر نکال لیا ہے۔ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے عالمی وبا کے باعث بائیو سیکیورببل میں رہنے والے کھلاڑیوں کو بوریت سے بچانے کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے۔ کھلاڑیوں کے لئے بنائے گئے کنگز کیفے کی سیر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کرائی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگز کیفے میں کھلاڑیوں کیلئے لوڈو، چیس، کیرم بورڈ اور دوسرے گیم موجود ہیں، جہاں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم انتظامیہ بھی ان کھیلوں سے لطف اندوز ہورہی ہے۔ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے کوچ کیرم بورڈ کے دلدادہ نکلے، ویڈیو میں وہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ساتھ گیم کھیلنے میں مصروف دکھائی دئیے، کھلاڑیوں نے بائیو سیکورببل میں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لئے یہ بہت اچھا اقدام ہے۔

Leave a reply