کرونا سے خوف زدہ اور مسائل کی شکار برطانوی عوام کو وزیرا عظم حوصلہ دینے لگے

0
39

کرونا سے خوف زدہ اور مسائل کی شکار برطانوی عوام کو وزیرا عظم حوصلہ دینے لگے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا کی وجہ سے اس وقت شدید تناؤ ہے . برطانوی عوام خو ف ہراس اور پینک کا شکار ہے جس پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ عوام معمول کے مطابق شاپنگ کریں، خوراک، ادویات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔حکومت اشیائے خورو نوش کی کمی نہیں آنے دے گی ، خیال رہے کہ برطانیہ لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اشیائے خورو نوش کی قلت کا شکار ہو گیا تھا اور اس لیے اسکو اپنی سرحدیں کھلولنا پڑیں ہے تاکہ سپلائی کا سلسہ بحال ہو سکتے اور مزید بحران سامنے نہ آئے

برطانیہ میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہ ڈوور پر بحران کے حل کیلئے فرانسیسی حکام سے بات جاری ہے۔بورس جانسن نے کہا کہ نئے وائرس سے متعلق مختلف ممالک کے تحفظات سے آگاہ ہیں، 5 لاکھ افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے۔
برطانیہ سے آمد دنیا بھر میں روکی جارہی ہے پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والی پروازوں پو روک لگا دی ہے. اسی طرح یورپ میں بھی کئی ممالک نے برطانیہ سے زمینی و فضائی راستوں پر پابندی عائد کی ہے.

Leave a reply