بورس جانسن نے سیکٹری صحت کواستعفے کے باوجود برطرف کر دیا

0
28
بورس جانسن نے سیکٹری صحت کواستعفے کے باوجود برطرف کر دیا #Baaghi

بورس جانسن نے سیکٹری صحت کواستعفے کے باوجود برطرف کر دیا

باغی ٹی وی : بورس جانسن نے کہا ہے کہ انہوں نے میٹ ہینکوک کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر برطرف کردیا ہے – اگرچہ انہوں‌نے سیکنڈل کے سامنے آنے پر میٹ کو فارغ کرنے کی تردید کی تھی .

سیکریٹری صحت کی بدنامی کے بعد انہوں نے یہ غیر معمولی دعویٰ کیا ہے اگرچہ یہ سیکریٹری صحت نے ہفتے کے روز کلئر کردیا تھا ک انہوں نے استعفی دے دیا ہے .

مسٹر ہینکاک نے عوام کی طرف سے ناراضگی کے رد عمل کے بعد ہی یہ قدم اٹھا یا تھا جب کچھ قدامت پسند اراکین پارلیمنٹ ان سے راضی ہو گئے تھے . ان کے اس قدم سے وبائی مرض کے خلاف لڑنے والے کردار کی ساکھ متاثر ہوئی ہے

جمعہ کے روز جب برطانوی سیکریٹری صحت کے بارے یہ بات سامنے آئی کہ اس نے اپنے دفتر میں ، اپنی معاون ، جینا کو بوسہ دے کر کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی -اس کے بعد ڈاوننگ اسٹریٹ نے ان کی معافی قبول کرلی اور اصرار کیا کہ اس کو برخاست کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیر صحت نے قریبی ساتھی کے ساتھ ’افیئر‘ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے معاملے پر استعفیٰ دے دیا ہےجبکہ ساجد جاوید کو وزیر صحت تعینات کردیا گیا ہے۔گینا کولا ڈینگلو اور ہین کاک کی بوسہ لینے کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ان پر ان کے اپنے ہی لاگو کردہ کورونا ایس او پیز قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تنقید کی گئی تھی ۔

وزیر صحت میٹ ہین کاک نےہفتے کو اس وقت استعفیٰ دے دیا جب یہ ایک روز قبل یہ خبر سامنے آئی کہ انہوں نے قریبی دوست کے ساتھ ’افیرز‘ کے دوران حکومت کی کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی

Leave a reply