برطانوی وزیر اعطم نے پارٹی کے 21 ارکان کو نکال دیا

0
45

لندن : بریکزٹ نو منتخب برطانوی وزیراعظم کو لے ڈوبا ، برطانوی وزیر اعظم نے اپنی پارٹی کے اکیس ارکان کو بیک وقت پارٹی سے نکال دیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق بورس جانسن نے یہ فیصلہ، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نوڈیل بریگزٹ کی شدید مخالفت کے بعد کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے نوڈیل بریگزٹ کی مخالفت کرنے والے کنزرویٹو ارکان نے پارلیمنٹ میں اپنا الگ دھڑا بنالیا ہے جس پر بورس جانسن چراغ پا ہوگئے ہیں۔کہا جارہا ہے بوریس جانسن کا یہ اقدام ملک میں قبل از وقت انتخابات کی صورت میں خود ان کی ناکامی پر منتج ہوگا جو پہلے ہی ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے اکیس ارکان کو پارٹی نکالنے کے علاوہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کی بھی دھمکی دی ہے۔برطانوی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز تین سو ایک کے مقابلے میں تین سو اٹھائیس ووٹوں سے ایک بل پاس کیا تھا جس کی رو سے ایک اور بل پارلیمنٹ میں لایا جائے جس میں وزیراعظم بورس جانسن کو بریگزٹ کے لیے مزید مذاکرات کا پابند بنایا جائے گا۔

Leave a reply