نو ڈیل بریگزٹ ، بورس جانسن کا اقدام ، غیر قانونی ، برطانیہ میں بغاوت کی سی کیفیت
لندن: یہ کوئی ایشیائی ملک نہیں جہاں پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا بلکہ یورپ کا مرکز اور برصغیر پر برسوں حکومت کرنے والا ملک برطانیہ ہے جہاں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ معطل کردیا اور عدالت نے اسے غیر قانونی قرار دیا
یاد رہے کہ 10 ستمبر سے 14 اکتوبر تک کے لیے برطانوی پارلیمنٹ کوعارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا، برطانوی حزب اختلاف کے رہنماؤں نے اس معطلی کو بریگزٹ بحث روکنے کی غیرجمہوری کوشش قرار دیا تھا۔برطانوی پارلیمںٹ کو معطل کیے جانے کے خلاف 75 ارکان پارلیمان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔