بورس جانسن نے بریگزٹ کے متعلق بڑا اعلان کر دیا

مانچسٹر: برطونوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کنزرویٹو پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "برطانیہ 31 اکتوبر تک یورپین یونین سے الگ ہو جائے گا چاہے اس کے جو بھی اثرات مرتب ہو ں”
بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ بریگزٹ ریفرنڈم 2016 کو 3 سے زیادہ سال ہو گئے اور ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ برطانیہ یورپین یونین کا حصہ رہے گا یا نہیں، پچھلے کچھ عرصے سے برطانوی لوگوں کو پاگل تصور کیا جا رہا ہے ، برطانوی لوگوں کا خیال ہے کہ شاید برطانیہ میں کچھ ایسی اندرونی طاقتیں ہیں جو برطانیہ کو یورپین یونین کےساتھ مل کر رنے پر مجبور کر رہی ہیں، لیکن مزید ایسا نہیں چلے گا ، برطانیہ جلد از جلد یورپین یونین سے الگ ہو جائے گا

Comments are closed.