سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )نئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ مرینا کا سرگودھا سے تعلق نکلا ہے. مرینا کی والدہ دیپ سنگھ یہیں کی تھیں. چار سال پہلے بورس جانسن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی بیوی کی فرمائش ہے کہ کبھی سرگودھا کا چکر لگائیں.
لیکن افسوس 25 سال کے ساتھ کے بعد چند ماہ پہلے ان میں علیحدگی ہوگئی ہے. مرینا اور بورس بچپن کے دوست تھے، وہ بورس کی ادھر ادھر منہ مارنے کی عادت سے تنگ تھی. اب طلاق کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے.ان کے چار بچے ہیں.بورس کی اس سے پچھلی شادی چھ سال چلی تھی. مرینا بیرسٹر ، مصنفہ اور کالم نگار ہے.

نئے برطانوی وزیر اعظم کی اہلیہ کا تعلق سرگودہا سے ہے تاہم ان میں علیحدگی ہو چکی ہے
Shares: