بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک

0
52

بورے والا میں تھانہ گگومنڈی کے علاقہ 243 ای بی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ۔مقابلہ میں دو خطرناک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات ڈکیٹی کے دوران مزاحمت پر قتل

کے ملزمان خطرناک ڈاکووں کو پولیس نے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے کیلے ریمانڈ لے رکھا تھا ۔پولیس ملزمان ڈاکووں کی نشاندہی پر اسلحہ ریکوری کے لیے جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے خطرناک ڈاکووں کو

چھڑانے کے لئے پولیس وین پر فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے دوران پولیس کی زیر حراست دو خطرناک ڈاکو فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح ملزمان فرار ہونے

میں کامیاب ہوگئے ۔ہلاک ہونے والے ڈاکو دوران ڈکیتی کسان اتحاد کے راہنماء کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ہلاک ہونے والوں میں جاوید عرف جیدی اور آمین عرف سلیم شامل ہیں ۔

Leave a reply