‏بوسنیاکے صدر پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے

0
45

‏بوسنیاکے صدر پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ‏بوسنیا ہرزیگووینا کے صدرشفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں. بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں ،اعلیٰ سطح وفد بھی معزز مہمان کے ہمراہ ہوگا
صدرشفیق جعفرووچ صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے.
واضح‌ رہے کہ بوسنیا ہرزیگووینا نے 1992 میں ایک ریفرنڈم کے ذریعے اپنی آزادی کا اعلان کیا کچھ ہی عرصے بعد اسے امریکی اور یورپی حکومتوں نے تسلیم کر لیا، بوسنیائی سرب آبادی نے ریفرنڈم کا بائیکاٹ کیا تھا ، جلد ہی سربیا کی حکومت کی حمایت یافتہ بوسنیائی سرب فورسز نے اس نئے ملک پر حملہ کر دیا۔

یہ حملہ گریٹر سربیا منصوبے کا حصہ تھا جس کی تکمیل کیلئے بوسنیائی مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ ابتدائی طور پر بوسنیائی سرب فورسز نے 1992 میں سربرینیکا پر قبضہ کیا، جسے بوسنیائی فوج نے جلد ہی چھڑا لیا تھا۔

اپریل 1993 میں اقوامِ متحدہ نے اس علاقے کوکسی بھی مسلح حملے سے محفوظ قرار دے دیا، مگر محاصرہ پھر بھی جاری رہا، جس کے باعث بوسنیائی مسلمان بھوک سے مرنے لگے ۔ چھ جولائی 1995 کو بوسنیا کی سرب فورسز نے سربرینیکا پر بھرپور حملہ کیا، اقوام متحدہ کی افواج نے ہتھیار ڈال دیے اور جب نیٹو فورسز کو فضائی حملے کے لیے بلایا گیا تو انہوں نے بھی کوئی مدد نہ کی یوں سربرینیکا نامی یہ علاقہ پانچ دنوں میں ہی سرب فورسز کے قبضے میں آ گیا۔

Leave a reply