سانحہ ماڈل ٹاون کے درجنوں پاکستانیوں کے قاتل دونوں بھائی عبرتناک انجام کو پہنچ چکے ہیں، طاہرالقادری

سانحہ ماڈل ٹاون کے درجنوں پاکستانیوں کے قاتل دونوں بھائی عبرتناک انجام کو پہنچ چکے ہیں، طاہرالقادری #Baaghi

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار دونوں بھائی عبرتناک انجام کو پہنچ چکے ہیں،اطلاعات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کی برسی کی مناسبت سے لاہور میں ریلی سے آڈیو لنک خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو بھی ناانصافی کریگا، اللہ کے غضب کا نشانہ بنے گا چونکہ اللہ عدل کرنیوالوں سے محبت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے یتیم بچوں، انکے بیٹوں، بیٹیوں، بیوگان اور ورثاء کا وزیراعظم عمران خان سے سوال ہے کہ پہلے تو قاتلوں کی حکومت تھی آج تو انصاف والوں کی حکومت ہے، آج مظلوم انصاف سے محروم کیوں ہیں۔؟

اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر لاہور سمیت مختلف شہروں میں شہداء کے انصاف کے لئے نکالی جانیوالی ریلیوں سے آڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کی حکومت میں انصاف نہ ملنے کی سمجھ تو آتی تھی مگر تحریک انصاف کی حکومت میں مظلوموں پر انصاف کے دروازے بند کیوں ہیں۔؟

طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان میرے ساتھ مل کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے پریس کانفرنسیں کرتے رہے ہیں اور احتجاجوں میں شریک رہے ہیں۔ آج مظلوم انصاف کیلئے دربدر اور دھکے کھا رہے ہیں۔ قتل کرنیوالوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیئے تھا مگر وہ آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ کارکنوں کیخلاف سابق دور حکومت میں درج ہونیوالی جھوٹی ایف آئی آرز آج بھی قائم ہیں۔ یہ ظلم آج کیوں ہو رہا ہے۔؟

ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور پریس کلب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے لئے بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اپنے عبرتناک انجام کو جا پہنچے ہیں۔ میاں نواز شریف کو شاید عمر بھر پلٹ کر اپنے وطن میں قدم رکھنا نصیب نہ ہو اور دوسرے بھائی ملزم کے طور پر ضمانت کی رہائی کیساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اسے کہتے ہیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔ اللہ کے فیصلوں میں انسان کی نظر میں دیر تو ہوسکتی ہے مگر اندھیر نہیں۔

ریلی کی قیادت خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، سلطان محمود چودھری، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، حاجی فرخ خان قادری، علامہ امداد حسین شاہ، علامہ محمد خلیل حنفی، علی قریشی، نورین علوی، فہنیقہ ندیم، اصغر ساجد، انجینئر ثناء اللہ، حاجی محمد امجد قادری، میاں ممتاز حسین، چودھری اقبال، حفیظ اللہ جاوید نے کی۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر 17 جون کو لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، حیدر آباد، جیکب آباد، کوہاٹ، لکی مروت، مظفر آباد، میرپور، ایبٹ آباد، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، نارروال، سیالکوٹ، مریدکے، سمندری، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، میاں چنوں، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، سرگودھا، اٹک، جہلم، چکوال، خوشاب، میانوالی، بھکر، سوہاوہ، پنڈدادنخان، دینہ، لاڑکانہ، گھوٹکی، ڈھرکی، نوشہرو فیروز، مورو، شہداد پور، ٹنڈوآدم، کھپرو، گھمبٹ، ڈوکری، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، کوٹلی، بھبمر، سدھنوئی سمیت تحصیل اور ٹاؤن کی سطح پر ریلیاں نکالی گئیں اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کیساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔

Comments are closed.