کوٹ ہیبت:گرلز سکول کی چاردیواری نہ ہونے سے طالبات اور والدین خوف کا شکار

کوٹ ہیبت،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہدخان )گرلز سکول کی چار دٕیواری نہ ہونے سے طالبات اور والدین خوف کا شکار
تفصیل کے مطابق چھابری زریں گرلز ایلمینٹری سکول کی چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے بچے غیر محفوظ اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کے ملک میں سیکورٹی کے حالات کافی خراب ہو چکے ہیں اور ہماراعلاقہ پہلے ہی لادی ،کھلول ،چاکرانی اور کئی دوسرے گینگز کے نرغے میں ہے ہمارٕے معصوم بچے سکول پڑھنے جاتے ہیں تو ہم کافی پریشان رہتے ہیں چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ کتوں سمیت جنگلی جانوروں کا بھی خطرہ رہتا ہے ،کمشنر ڈیرہ سے گزارش ہے کے فی الفورنوٹس لیتے ہوئے جلد سکول کی چاردیواری کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ بچے کسی بھی نا گہانی آفت سے بچ سکیں اور والدین بچوں کو بلا خوف و خطر سکول میں پڑھا سکیں-

Comments are closed.