پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا۔
باغی ٹی وی : برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیر لائنز نے کیوں نکالا؟ عامر خان نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے سب بتا دیا انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ ماسک کے معاملے پر پیش آیا۔
باکسر عامر خان کا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ واقعے پر دلی دکھ ہے ، میرے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا جہاز کےعملے نے شکایت کی میرے دوست کا ماسک درست نہیں میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا،امریکی ایئر لائنز نے مجھ پر پابندی لگا دی ہے۔
Disgusted to be banned by @AmericanAir and @traveloneworld for not been able to fly to training camp, i got escorted by police off the plane for no reason. I would like to see evidence for any wrong doings! #AAteam #Notallterrorists pic.twitter.com/dL3UfFcYYl
— Amir Khan (@amirkingkhan) September 18, 2021
انہوں نے بتایا کہ کولوراڈو جا رہا تھا،واپس نیو یارک آنا پڑ گیا،نیو یارک سے دوسری پرواز سے ٹریننگ کیمپ جا رہا ہوں ایئر لائنز کے پاس کیمرے کی ویڈیوہو گی،میں نے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ائیرلائن کو کیمروں کی مدد سے دیکھناچاہیے کہ میرے دوست یا میں نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ انہیں جہاز روک کہ ہمیں اتارنے کی ضرورت پیش آ گئی۔ میں نے پہلے کبھی ایسا ہوتے نہیں دیکھا۔
We want all of our customers to feel welcome each and every time they fly with us. Please send a DM with details and the best contact info.
— americanair (@AmericanAir) September 18, 2021
ائیر لائنز نے عامر خان کو ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مسافر ہر بار جب وہ ہمارے ساتھ پرواز کریں خوشی محسوس کریں۔ براہ کرم تفصیلات اور بہترین رابطہ کی معلومات کے ساتھ ڈی ایم بھیجیں۔
دوسری جانب امریکی ائیر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ڈلاس جانے والی پرواز کو اڑان بھرنے سے پہلے روکنا پڑا اور دو مسافروں کو اتارنا پڑا ۔
ان کا کہنا ہے کہ عملے کے بار بار درخواست کرنے پر مسافروں نے سامان رکھنے ، سیل فون کو ہوائی جہاز موڈ میں لگانے اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے سے انکار کر دیا تھا۔