پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان مشکل میں پھنس گئے، ممنوعہ ادویات کے استعمال کا ٹیسٹ آنے پر عامر خان پر پابندی عائد کر دی گئی، عامر خان دو برس تک نہیں کھیل سکیں گے،
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان پر پابندی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پرلگائی گئی ہے ، 2022 میں کیل برووک کے ساتھ فائٹ کے بعد عامر خان کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں واضح ہوا کہ عامر خان نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا ، اس میچ میں شکست کے بعد عامر خان نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اینٹی ڈوپنگ رولز کے تحت عامر خان دو سال تک کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے
برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان نےدوسالہ پابندی کا فیصلہ قبول کرلیا، عامر خان کا کہنا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر رولز کی خلاف ورزی نہیں کی،عامرخان پرپابندی کا اطلاق 6 اپریل 2022 سے ہوگا،عامر خان نے خلاف ورزیوں کے الزامات کو قبول کیا تا ہم یہ بھی کہا کہ جان بوجھ کر ادویات استعمال نہیں کیں،پینل نے عامر خان کے بروک کے خلاف مقابلے کے نتیجے کو بھی ختم کر دیا،
کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے، UKAD کے چیف ایگزیکٹیو جین رمبل کا کہنا ہے کہ یہ کیس ایک یاد دہانی کے طور پر سامنے رہے گا کہ UKAD میں کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہو گی، صاف ستھرا کھیل ہم پیش کرنے دیتے ہیں، اینٹی ڈوپنگ رول کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہے جو استعمال کرے گا اسکا کھلاڑی خود ذمہ دار ہو گا،یہ ضروری ہے کہ تمام ایتھلیٹس اور ان کے معاون اہلکاراپنی اینٹی ڈوپنگ ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیں ایسا نہ کرنے سے ایک ایتھلیٹ کے کیریئر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے
اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال








