ملک کا نام روشن کرنے کے بعد باکسر وسیم ملک کے لیے کیا ارادہ رکھتے ہیں

باکسرمحمد وسیم نے کہا ہے کہ مقابلہ جیتنے پر بے حد خوشی ہے،جیت پر سب مداحوں کا شکریہ ادا کرتاہوں.پاکستان کا نام روشن کرتارہوں گا،قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں.پاکستان میں باکسنگ کو فروغ دینے کی کوششیں کریں گے،باکسرمحمد وسیم نے سابق عالمی لائٹ ویٹ چیمپئن لوپیز کو دبئی میں شکست دی
پاکستان میں بہت جلد باکسنگ لیگ کرائیں گے،پاکستانی نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کیے جائیں، نوجوان باکسرزمحنت جاری رکھیں،
واضح رہے کہ محمد وسیم نے میکسیکو کے حریف گینگان لوپیز کو شکست دے دی، محمد وسیم 8 راونڈ میں حاوی رہے۔ گینگان لوپزکوپوائنٹس کی بنیادپر شکست ہوئی،محمد وسیم نےکیریئر کی 10ویں فائٹ جیتی ہے، یاد رہے محمد وسیم 11میچوں میں سے صرف ایک میچ ہارے، وسیم نے حریف کھلاڑیوں کوسات بارناک آؤٹ کر چکےہیں۔

Shares: