وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لڑکے اور لڑکی نے قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے نیم برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کرایا ، ’متنازع‘ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چِھڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں لڑکا اور ایک لڑکی بنفشی رنگ کا غیر مناسب لباس پہنے ہوئے ہیں، اس تصویر میں ان کے پیچھے قائد اعظم کا مجسمہ اور ان کا قول ’ایمان ‘دیکھا جاسکتا ہے،
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائد اعظم ہل کے سامنے پیش آیا، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ۔
I am just wondering, What they have done wrong as per Pakistani law? My request to all those who complain to post the legal reason for arresting them. This is not enough that if you don’t like their fun so they should be arrested 🙏
— Inaam@Step4Excellence (@Step4Excellence) August 2, 2021
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کے غیر مناسب لباس اور فوٹوشوٹ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے،بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہ فوٹو اسلام آباد میں ہوا ہے تو حکومت کو چاہیے اِن دونوں نوجوانوں کو سخت سزا دے، تا کہ آئندہ کبھی کوئی یہ اِس طرح کی نازیبا حرکت کرنے کی جرأت نہ کریں۔
کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ممکن ہوا کہ ایک عوام مقام پر دو نوجوان نیم برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کرواتے ہیں اور کوئی اِس حوالے سے نوٹس نہیں لیتا اور یا کوئی شہری اس حوالے سے متعلقہ حکام کو اطلاع نہیں کرتا۔
Anyone with any information may plz share with us https://t.co/nrRvD9cRky
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 2, 2021
اس حوالے سے سینیئر صحافی انصار عباسی نے بھی ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو ٹیگ کرتے ہوئے جوڑے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ان کی ٹوئٹ کے جواب میں ڈپٹی کمشنر آفس نے بھی عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کو بھی اس حوالے سے مزید معلومات ہوں تو وہ آگاہ کریں
یاد رہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی مقامات پرایسی اوچھی حرکات ہوچکی ہیں لیکن آج تک کسی نے ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا ، شائد یہی وجہ ہےکہ ایسے مجرم پیشہ افراد پھربے خوف وخطرہوکرایسی حرکتیں کرتے ہیں