ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار) وقت کی پابندی نہ کرنے پر ورکنگ جرنلسٹ کا آر پی او کی پریس کانفرنس کابائیکاٹ
پولیس لائنز میں آر پی او ڈیرہ غازیخان نے پریس کانفرنس کرناتھی جس کیلئے صحافیوں کو صبح 10بجے کاوقت دیاگیا لیکن ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی دو گھنٹے تاخیر کے باوجود بھی پولیس لائنز نہ پہنچے ،دو گھنٹے سے زائد تاخیر پر صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت محمد کھوسہ، جنرل سیکرٹری بشیر احمد چوہان سمیت دیگر عہدیداروں اور صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ،سارا دن ایک ہی پریس کانفرنس پر وقت ضائع کرنا ممکن نہیں ۔صحافی حضرات ۔آر پی او کو وقت کی اہمیت کو سمجھنا چاہئیے ہیں صحافی حضرات
تفصیلات کے مطابقریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کیلئے صحافیوں کو مدعو کیاگیا، پبلک ریلیشنز آفیسر نے پریس کانفرنس کےلیے دس بجے کا وقت بتایاتھا ،پولیس لائنز میں تقریب کے تمام انتظامات بھی بروقت کر لیے جانے کے باوجود ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی سوا بارہ بجے تک پنڈال میں نہ پہنچے ۔جس پر صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت محمد کھوسہ کی سربراہی میں صحافیوں صدر انجمن صحافیاں غلام مصطفی لاشاری سمیت جنرل سیکرٹری عابد بزدار، عابد یحیٰی بابر، عرفان خٹک، حسنین احمد، آمین کھلول، عاشق کھلول، عبدالرزاق کھوسہ، منظور لغاری، فرید کھوسہ، چوہدری شکیل احمد،ڈاکٹر مصطفی بڈانی،و دیگر نے وقت جیسی قیمتی دولت کے ضیاع پر احتجاج کرتے ہوئے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ۔۔اس موقع پر بائیکاٹ کرنے والے صحافیوں کا کہنا تھا کہ محض ایک ایسی کانفرنس جو خود ستائشی پر مبنی تھی کےلیے سارا دن ضائع نہیں کیا جاسکتا اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کو وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے متکبرانہ انداز کو ترک کردینا چاہئیے ،صحافی محکمہ پولیس کے ملازمین نہیں بلکہ معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور اگر صحافیوں کے ساتھ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا رویہ اس طرح کا ہے تو پھر انکے ماتحتوں ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز سمیت تھانیداروں اور عام سائلین کو دن بھر بٹھا کر خوار کیاجاتا ہوگا، اگر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کوئی انکوائری یاکسی مقدمہ کی سماعت بھی اسی طرح کرتاہوگا،تو پھر اس نظام انصاف کا اللہ ہی مالک ہے،تمام ورکنگ جرنلسٹ نے انسپکٹرجنرل پنجاب سے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کے اس رویہ اور غفلت پر نوٹس لیں
ڈی جی خان : وقت کی پابندی نہ کرنے پر ورکنگ جرنلسٹ کا آر پی او کی پریس کانفرنس کابائیکاٹ
