میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری کی رپورٹ )گوٹھ خدابخش لغاری کے مکینوں نے الیکشن کابائیکاٹ کردیا
تفصیل کے مطابق قریبی گائوں گوٹھ خدابخش لغاری کے رہائشیوں نے اپنے گائوں کے وڈیرے حاجی احمد خان لغاری، میرحسن لغاری، شبیر احمد لغاری کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، وڈیرہ حاجی احمد خان لغاری کاکہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں نہ تو پیپلزپارٹی نے کوئی کام کرائے ہیں اور نہ ہی مہر نے کوئی توجہ دی ہے ،
ہمارے گائوں کیلئے نہ تو پختہ سڑک ہے اور نہ بجلی ہے ،جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ہم اس وقت تک کسی کو ووٹ نہیں دیں گے ،اور آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں ، وڈیرہ حاجی احمد خان لغاری کامزیدکہنا تھا کہ میں اپنی برادری کا بڑا ہوں اور میری برادری کے ہزاروں ووٹ ہیں ،
ہم اس بار اس وقت تک کسی کو ووٹ نہیں دیں جب تک ہمارے مطالبات پر کوئی تسلی نہیں کرائی جاتی اور بجلی کاٹرانسفارمر نہیں لگایاجاتا۔