شہباز شریف ،حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی

0
95

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ ،وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

سپشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے کیس کی سماعت کی،عدالت میں ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی،جج نے ایف آئی اے وکیل سے استفسار کیا کہ ملک مقصود کے کتنے بینک اکاؤنٹس ہیں، وکیل ایف آئی اے فاروق باجوہ نے عدالت میں کہا کہ ملک مقصود کے نام پر آٹھ بینک اکاؤنٹس ہیں ۔یہ تمام تفصیلات چالان میں موجود ہیں، ریکارڈ کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع نہیں کرائے گئے ۔نہ ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس سے براہ راست پیسے نکلوائے گئے ۔وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ نہ کوئی کک بیکس کا نہ رشوت کا الزام ہے ۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی

وکیل امجد پرویز نے عدالت میں کہا کہ بینکرز کو ایف آئی اے نے کیس سے ہی نکال دیا ، وہ گواہ ہیں نہ ملزم ،انویسٹی گیشن رجیم چینج سے پہلے ہوئی اور سیاسی بنیادوں پر لوگوں کے بیانات لیے گئے ،وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر مل کے شئیر ہولڈر اور مالک ہیں ،جج نے استفسار کیا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ پیسے کا لین دین اور پیسے ٹرانسفر حمزہ شہباز کے کہنے پر ہوئے ؟ وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ اس بات کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ،

وزیراعظم شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی، عدالت کی جانب سے کل وکلا کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سپیشل کورٹ میں زیر سماعت ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، یہ کیس سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے بنایا گیا ہے

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply