حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم براہمسٹرا میں شاہ رخ خان نے ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا. اس کردار کے حوالے سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب شاہ رخ خان کو اس فلم میں کردار آفر کیا گیا تو ان کا پہلا ری ایکشن کیا تھا.انہوں نے بتایا کہ
ہم دونوں ہدایتکار آیان مکھر جی کے ساتھ کنگ خان کی رہائش گاہ پر گئے. اور ان کو بتایا کہ وہ ایک فلم بنا رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری اس فلم میں ایک کردار کریں. تو شاہ رخ خان نے بغیر سوچے سمجھے اس کردار کو ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی اور کہا کہ
کہانی جو بھی ہے جیسی بھی ہے اور میرا کردار جیسا بھی ہے میں کرنے کو تیار ہوں. یاد رہے کہ برہمسٹرا 9 ستمبر 2022 کو پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کی گئی۔ فلم میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے علاوہ ناگارجن اکینینی، امیتابھ بچن اور مونی رائے نے بھی اہم کردار نبھائے۔ فلم میں عالیہ رنبیر پہلی بار ایک ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں. اس میں شاہ رخ خان کے مختصر کردار کو بھی کافی پسند کیا گیاہے. فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی اس سے قبل اس فلم کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے تھے. کہا جا رہا ہے کہ فلم چار سو کروڑ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے.