فلم براہمسٹرا کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے تھے فلم کی پرموشنز بھی جم کر کی گئیں عالیہ بھٹ جو کہ امید سے ہیں انہوں نے اسی حالت میں فلم کی پرموشنز بھی کیں. عالیہ اور رنبیر فلم کی کامیابی کے لئے پر امید تھے تاہم فلم نے پہلے تین دن ریکارڈ توڑ بزنس کیا. فلم میں عالیہ اور رنبیر پہلی بار ایکساتھ دکھائی دئیے ہیں اس سے پہلے کبھی بھی انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سکرین شئیر نہیں کی. حقیقی زندگی کے ساتھی جب سکرین پر آئے تو انہیں ایک ساتھ سراہا گیاہے. شائقین رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو بڑی سکرین پر دیکھنا چاہتے تھے اور پھر فلم کی کہانی بھی خاصی جاندار تھی لہذا فلم سپر ہٹ ہوئی. اب حقیقی زندگی کے اس جوڑے کو ایک دوسرے کےلئے خوش قسمت قرار دے دیا گیا ہے.
فلم میکرز کی کوشش ہے کہ ان دونوں کو ایک ساتھ اپنی فلم میں کاسٹ کریں تاہم عالیہ اور رنبیر نے ایک ساتھ ابھی تک کوئی فلم سائن نہیں کی. دوسری طرف عالیہ بھٹ کی بھی یہ خواہش ہے کہ وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ مزید فلموں میں بھی کام کریں. رنبیر کپور کا بھی یہی کہنا ہے کہ اگر ہمیں کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو یقینا ایک دوسرے کے ساتھ کام ضرور کریں گے اور میں بہت شکر گزار ہوں اپنے چاہنے والوں کا جنہوں نے ہماری فلم کو بے حد پسند کیا ہے.