پاکستان کے اس مؤقف کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اس نے بھارت کے براہموس میزائلوں کے ایک ڈپو کو تباہ کیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی ادارہ نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے تابکاری کے پھیلاؤ کی اطلاع دے کر اس دعوے پر مہر لگا دی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع ایک فوجی بیس سے تابکاری خارج ہونے کے بعد ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا۔ تین کلومیٹر کے دائرے میں موجود آبادی کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کے احکامات دیے گئے، جب کہ پانچ کلومیٹر کے اندر رہنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کی مبینہ جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا، جس میں بھارتی فوجی تنصیبات، اسلحہ ڈپو اور ایئر بیسز کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران 26 اہم فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر کے ذریعے بھارتی براہموس میزائلوں کو بھٹکا کر انہیں ناکارہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی میزائل نظام کو شدید نقصان پہنچا۔

بھارتی ڈرون گرانے والے عام پاکستانی سپرہیرو کا مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو

"پاک بھارت جنگ بندی ایک سازش” تحریر : عائشہ اسحاق

سیکریٹری خارجہ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا

Shares: