ورلڈ کپ؛ برائن لارا کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام اہم پیغام

لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کی پاکستان ٹیم سے درخواست
0
71
brian lara

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے نیدر لینڈز سے میچ سے قبل پاکستان ٹیم سے ایک درخواست کی ہے اور بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں ٹیم پاکستان اپنی جنگ کا آغاز آج سے کرے گی جہاں حیدر آباد دکن میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا جبکہ نیدرلینڈ کے خلاف پاکستان کے پہلے مقابلے سے قبل انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے پاکستان ٹیم سے درخواست کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
توہین عدالت کیس، سی سی پی او لاہور کی عدالت طلبی
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ آج،مدمقابل ٹیم کے ہارنے کی تاریخ
اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی؛ پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس عامر فاروق کی اہم ابزرویشن
عمران خان کو رہا کرو،وال چاکنگ کرنے پر مقدمہ درج

سابق کرکٹر لارا نے کہا کہ پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف جیتنا چاہیے، میری درخواست ہے کہ پاکستان ٹیم نیدرلینڈز کو آسان نہ لے ، لیجنڈ کرکٹر نے لکھا کہ کوالیفائرز میں ڈچ ٹیم نے اپنی کلاس دکھائی ہے تاہ مپاکستان ٹیم کو تجربے اور بولنگ اٹیک کی وجہ سے ہمیشہ ایسی ٹیموں پر برتری حاصل رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج سے کرے گی، حیدر آباد دکن میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا اور میگا ایونٹ میں گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز نسبتاً آسان حریف کے خلاف کریں گے، پاکستانی ٹیم میں 6 بیٹر، 2 آل راؤنڈر اور 3 فاسٹ بولرز کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ حیدر آباد دکن میں نیدرلینڈز کے خلاف اپنے پہلے میچ کیلئے ٹیم پاکستان کی تیاریاں بھی مکمل ہو گئیں ہیں، ایونٹ کا شاندار آغاز کرنے کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی ہے اور دو وارم اپ میچز بھی کھیل چکی ہے۔

Leave a reply