برطانیہ میں چوری کی انوکھی واردات،چور گرفتار

0
5216

لندن: پولیس نے ایک برطانوی شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر لگ بھگ 500 سائیکل چرانے کا الزام ہے۔

باغی ٹی وی : ڈیلی میل کے مطابق آکسفورڈ شائرکے 54 سالہ شخص پر سائیکلیں چرانے کا الزام ہے اور اس کے گھر کے پاس ہی ایک کھلی جگہ پر سینکڑوں سائیکلیں بھی موجود ہیں جو مٹی سے بے رنگ ہورہی ہیں اور وہاں چوہوں کا راج ہے۔ سائیکلیں گزشتہ پانچ برس میں چراکر جمع کی گئی ہیں اور اب ایک بڑے ڈھیر کی شکل اختیار کرچکی ہیں اور وہ گوگل میپ سے بھی دکھائی دیتی ہیں۔

آکسفورڈ شائر میں ناراض مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں چوہوں کی لپیٹ میں آنے کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے، جو کہا جاتا ہے کہ ایک ہفتے تک تعمیر ہو جائے گی متعدد شکایات کے بعد، گھر میں رہنے والے ایک 54 سالہ شخص کو چوری شدہ سامان اور مجرمانہ املاک پر قبضے کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ان سائیکلوں کی اکثریت چوری کی گئی ہے اور اب ان کے مالکان کی تلاش جاری ہے عوام اور خود پولیس بھی حیران ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں سائیکل یہاں کیسے جمع ہوئیں، اب تک اسے پر نظر کیوں نہیں گئی اور اگر یہ فروخت نہیں کی گئیں تو پھر اس چوری کا مقصد کیا تھا۔

میکسیکو:چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ میں تباہ،3 افراد ہلاک، 4 زخمی

53 سالہ کولین بٹلر 32 سال سے وہاں مقیم ہیں انہوں نے بتایا کہ کئی برس سے سائیکلوں سے بھرا ٹرک رات میں آیا کرتا ہے کبھی دن میں لیکن ہم نے اس پر توجہ نہیں دی تاہم پڑوسی نے سائیکل چور سےپوچھا کہ اتنی سائیکلیں کس لیے جمع کی گئی ہیں؟ تو اس نے کہا کہا یہ غریب افریقی بچوں کو دی جائیں گی۔ تاہم ایک طویل عرصےبعد بھی یہ سائیکلیں وہیں موجود رہیں۔

تاہم پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے جس کے بعد مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔

واضح رہے کہ آکسفورڈ شائر کا یہ علاقہ کئی برس سے سائیکل چوری کا ایک بڑا مرکز تھا یہاں تک کہ ذرائع ابلاغ میں اسے سائیکل سواروں کے لیے بدترین مقام بھی کہا جانے لگا تھا۔

پاکستان رینجرز سندھ کی کاروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد

Leave a reply