برازیل (اے پی پی) برازیل نے اعلان کیا ہے کہ ایمزون جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے غیر ملکی امداد کی وصولی کے لئے راضی ہیں.
تفصیلات کے مطابق برازیل نے ایمزون کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے غیر ملکی امداد کی وصولی پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل غیرملکی امدادی رقوم اپنے کنٹرول میں رکھے گا۔ برازیل کے صدرجائر بولسنارو کے ترجمان اوتاویو ریگو باروس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برازیل امدادی اداروں اور ممالک سے مالی امداد کی وصولی کے لئے اوپن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نکتہ یہ ہے کہ رقم برازیل کے عوام کے کنڑول میں ہو.
یاد رہے کہ برازیل کی حکومت نے ایمزون کے جنگلات کی آگ بھجانے کے لئے جی سیون ممالک کی امداد کی پشکش مسترد کردی تھی.