باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں کرونا سے اموات کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی

چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا برازیل میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے ، کرونا کا سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ جبکہ دوسرے نمبر پر برازیل ہے،

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برازیل میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے اور ہلاکتیں 50 ہزار سے بڑھ چکی ہیں ،

برازیل کے صدر جیر بولسونیرو کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ انہوں نے کرونا وائرس کو معمولی نزلہ کہا تھا۔ اب برازیلی صدر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن وائرس سے زیادہ خطرناک ہے.

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

دو روز قبل برازیل میں 55,000 نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، برازیل میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، برازیل کے ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں،

عالمی اداراہ صحت کے ایمرجنسیز ڈائریکٹر مائیک ریان نے جینیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ برازیل میں کچھ علاقوں میں صورتحال بہت سنگین ہے اور انتہائی نگہداشت یونٹ 90فیصد سے زائد بھر گئے ہیں۔

برازیل کے صدر جائر بولسونارو جنہوں نے گزشتہ ہفتے نظریاتی بنیادوں پر عالمی ادارہ صحت کی رکنیت سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی تھی وہ وائرس کو ‘معمولی فلو’ قرار دیتے ہوئے مسترد کرچکے ہیں اور لاک ڈاؤنز نافذ کرنے پر ریاستی عہدیداروں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

Shares: