لاہور: حکومت کی طرف سے سبسڈی دینے کے باوجود روٹی نان کی قیمتوں میں کمی نہیں ہورہی ، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ایک بارپھر روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔
روٹی نان ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا ہے کہ حکومت کی تندروں کے لئے ڈیڑھ ارب کی سبسڈی دینے کی پالیسی واضح نہیں، جبکہ آٹے کی قیمت میں بھی تاحال کمی نہیں ہو سکی، اس لئے کل پیرکواجلاس بلالیا ہے، جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
آفتاب گل نے کہاکہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام کو سستی روٹی فراہم کرنا چاہتی ہے تو تندروں کے لئے 700 روپے فی یونٹ گیس اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 770 روپے میں فراہم کرے۔