سنی اتحاد کونسل نے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ ہر سال باری باری ممبران کو دینے کی ترمیم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی
سنی اتحاد کونسل نے اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری مقابلے کے امتحانات کے ذریعے کرنے کی ترمیم جمع کرادی ،سابق سپیکر اسد قیصر نے کل تک اپوزیشن جماعتوں کا بڑا الائنس قائم ہوجانے کا دعوی کردیا ، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا الائنس مولانا فضل الرحمن سے بھی شمولیت کے لئے رابطہ کرے گا ،آج ہم نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دواہم ترامیم جمع کرائی ہیں ،چیف الیکشن کمشنر و چار ممبران کی تقرری پانچ سال کے لئے ہوتی ہے ،چیف الیکشن کمشنر پر دباو بھی آتا ہے اور الزامات بھی لگتے ہیں،الیکشن عمل اور الیکشن کمیشن کی شفافیت کے لئے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ ہر سال دوسرے ممبر کو منتقل ہوجانا چاہئے،ہماری ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن کے ممبر کوچیف الیکشن کمشنر بننے کا موقع ملے گا،ہر ممبر الیکشن کمیشن کو باری باری چیف الیکشن کمشنر بننے کا موقع ملے گا،جب ممبران الیکشن کمیشن باری باری چیف الیکشن کمشنر بنیں گے تو ہر ایک پر الزامات بھی نہیں لگائے جاسکیں گے
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ایک ترمیم اعلی عدلیہ میں بھی ماتحت عدلیہ کی طرح مقابلے کے امتحانات کے ذریعے ججوں کی تقرریاں کی جائیں،اعلی عدلیہ میں مقابلے کے امتحانات کے ذریعے ججوں کی تقرری سے وکلا چیمبرز سے ججوں کے آنے پر لگنے والے الزامات سے بچاو ممکن ہوگا .
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں ملی تو بھرپور احتجاج کریں گے،حامد رضا
دوسری جانب سربراہ سنی اتحاد کونسل اور ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے کہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں، جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ملتا اور بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ بعض اوقات حکمت عملی پر چھوٹا موٹا اختلاف رائے موجود ہوتا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی اہمیت اپنی جگہ پر موجود ہے،روایت ہمیشہ یہ ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کو دی جاتی ہے اور اپوزیشن کو ہی ملےگی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں ملی تو بھرپور احتجاج کریں گے،
رپورٹ. محمد اویس ، اسلام آباد،
عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب
جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔
ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر
ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر
ججز کے خط نے ثابت کردیا کہ نظام انصاف مفلوج ہوچکا، لہذا چیف جسٹس مستعفی ہو ، پی ٹی آئی