190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،37 سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر جرح مکمل

imran bushra

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے

عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی اڈیالہ جیل میں کی،بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیشی کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں،وکلا صفائی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل کرلی، آج کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ریفرنس کے آخری گواہ پر جرح مکمل کی،ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر عمر ندیم پر وکلا صفائی نے جرح میں 3 ماہ لگائے، 37 سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے، احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان کیلئے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے سماعت ملتوی کردی، 8 نومبر کو دونوں ملزمان کو 342 کے بیان کے سوالنامے دیے جائیں گے

اکرم چوہدری کی نااہلی،چینل مالک خودمتحرک،اہم ہدایات

لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

Comments are closed.