افغانستان سے دراندازی کی کوشش،فتنہ خوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل،3 جوان شہید

0
85
army

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، پانچ دہشت گرد جہنم واصل، پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 18/19 اگست 2024 کی رات، فتنہ خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت سامنے آئی جو افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں گھیر لیا،پاک فوج نے مؤثر طریقے سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا،تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، پاکستان کے تین بہادر بیٹے؛ نائیک عنایت خان (عمر: 36 سال، رہائشی ضلع خیبر)، لانس نائیک عمر حیات (عمر: 35 سال، رہائشی ضلع مانسہرہ) اور سپاہی وقار خان (عمر: 25 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ پشاور) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان مسلسل افغان حکومت سے بارڈر پر موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے کہہ رہا ہے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی میں پانچ خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے خوارجی دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں نائیک عنائیت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کو خراج عقیدت اور ان کے بلندی درجات اورشہداء کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے بہادر اور جری جوان ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار بنی رہی ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے 3 بہادر جوانوں نائیک عنایت خان۔ لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں نے وطن عزیز کے لئے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔دراندازی ناکام بنانے کے دوران شہادت کا اعلی مرتبہ پانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں

قوم دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،علیم خان
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ باجوڑ میں دفاعِ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے3 جوانوں کو خراج عقیدتِ اور سلام۔ سکیورٹی فورسز نے بہادری اور دلیری سے پاک افغان بارڈر سے دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ پوری قوم دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

Leave a reply