باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان ایک بار دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے بلوچستان مین فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی شہید ہو گئے ہیں

فائرنگ کا واقعہ خاران میں پیش آیا۔ فائرنگ مسجد میں کی گئی جب نماز ادا کی جا رہی تھی فائرنگ کے بعد سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورت زخمی ہو گئے تھے انہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تا ہم راستے میں انکی موت ہو گئی

واضح رہے کہ نورمسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے اور وہ فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی سابق چیف جسٹس رہے

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ ایڈووکیٹ و دیگر نے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی شہادت کے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آج عدالتوں سے بائیکاٹ اور تین دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے جمعہ کے روز خاران میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس محمد نور مسکانزئی کی شہادت سے نہ صرف وکلاءبرادری بلکہ پورے صوبے کے عوام شدید غمزدہ ہیں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔ بیان میں سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کو ان کی خدمات پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محمد نور مسکانزئی نے ساری زندگی عدل و انصاف کے ساتھ کام کیا ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کے خلاف آج کوئٹہ بار ایسوسی ایشن احتجاجا عدالتوں سے بائیکاٹ کریگی جبکہ 3 یوم سوگ منائے گی عدالتوں میں ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا

Shares: