سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا معاملہ، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں
بشریٰ بی بی زمان پارک سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوئی تھیں، بشریٰ بی بی دو روز زمان پارک میں رہی ہیں، اس دوران بشریٰ بی بی نے اپنا طبی معائنہ کروایا ہے،جس کے بعد بشریٰ بی بی آج اڈیالہ پہنچ گئیں، گزشتہ تین دنوں سے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جا رہی تھی،آج بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوں گی، بشریٰ بی بی کی عمران خان سے بھی ملاقات ہو گی،بشریٰ بی بی عدالت پیشی کے بعد لاہور واپس آتی ہیں یا پشاور جاتی ہیں اس بارے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے،
توشہ خانہ ٹو کیس، فردجرم عائد نہ ہو سکی،عمران،بشریٰ کی بریت کی درخواست دائر
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت ہوئی،اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پر سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،بشری بی بی بھی کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں،توشہ خانہ ٹو کیس میں سلمان اکرم راجہ ، سلمان صفدر اور عثمان گل کی جانب سے وکالت نامے جمع کروائے گئے ،توشہ خانہ ٹو کیس میں پانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
وکلا نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں دائر کر دیں ،ایف ائی اے پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی گئی، ایف آئی اے پراسیکوٹر ذولفقار نقوی نے کہا کہ جان بوجھ کر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جا رہی۔ بریت کی درخواست فائل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کیس پر سماعت نہ ہو سکے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ،پانچ نومبر کو عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کرے گی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کر دی
بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئی،نیب پراسیکیوٹر کا وارنٹ جاری کرنے کی استدعا
مؤکلوں کا رخ زمان پارک کی طرف،بشریٰ بی بی بھی پہنچ گئیں
وکیلوں پر کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے،عمران خان پھٹ پڑے
شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے
عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان